کھیل

پاکستان کو چوتھی اننگز میں 319 کا ہدف، بلے باز بیٹنگ بھول گئے

جنوری 5, 2023 2 min

پاکستان کو چوتھی اننگز میں 319 کا ہدف، بلے باز بیٹنگ بھول گئے

Reading Time: 2 minutes

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے سے خوفزدہ ہیں.

کراچی میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 277 رنز بنا کر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا ۔

ہدف کے تعاقب میں کوئی رن بنائے بغیر پاکستان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہےمیچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

چوتھے روز پاکستان نے 407 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو اس وقت سعود شکیل 124 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ان کا ساتھ دینے ابرار احمد نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

سعود شکیل کی جانب سے چار گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد جب ابرار احمد پہلی گیند کھیلنے کے لیے آئے تو ایش سودی کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودی اور اعجاز پٹیل نے تین، تین بلے بازوں کو پویلین بھیجا جبکہ ٹم سودی، ڈیرل مچل اور میٹ ہنری ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 124 بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی طرح امام الحق نے 83 اور سرفراز احمد نے 78 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز

منگل کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس کی جانب سے ڈیون کانوے 122، ٹام لیتھم 71 اور میٹ ہنری 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے چار اور نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کی 10 ویں وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت داری رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے