کھیل

سرفراز احمد کو چار سال موقع نہ دینے پر ‘مجھے کوئی پچھتاوا نہیں’

جنوری 8, 2023 < 1 min

سرفراز احمد کو چار سال موقع نہ دینے پر ‘مجھے کوئی پچھتاوا نہیں’

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیر کو ز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے ون ڈے سکواڈ میں نہ ہونے کے معاملے پر بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے انتظار کیا لیکن ہمت نہیں ہاری، وہ اپنی لگن سے ٹریننگ اور وکٹ کیپنگ کرتے رہے ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو مشکل سے نکالا، یہی بڑے کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔‘

سرفراز احمد کو چار سال بعد ٹیسٹ میچ کھلانے پر انہوں نے کہا کہ ‘مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔’

ایک روزہ سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں جب صحافی کی جانب سے نائب کپتان شان مسعود کے بارے میں سوال کیا گیا تو بابر اعظم نے کہا کہ ’میرے خیال سے ابھی کسی انفرادی کھلاڑی پر بات نہیں کر سکتے، میں نے ابھی وکٹ نہیں دیکھی، کوشش کریں گے کہ بہترین گیارہ رکنی ٹیم کھیلائیں۔‘

ون ڈے ٹیم کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ‘وائٹ بال پچھلے سال اچھی گئی ہے، ہم نے 90 سے 95 فیصد میچ جیتے ہیں، ون ڈے ایک مختلف فارمیٹ ہے، کوشش کریں گے کہ اس میں جلدی ڈھل جائیں۔‘

سیریز کے بارے میں کپتان کہتے ہیں کہ ‘کافی نئے چہرے آئے ہیں، ہماری کافی اچھی بولنگ رہی ہے، وائٹ بال میں اچھی بولنگ کرتے آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ نئے سال کی نئی سیریز اچھے طریقے سے شروع کریں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے