کھیل

نسیم شاہ کی تباہ کُن بولنگ، پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست

جنوری 10, 2023

نسیم شاہ کی تباہ کُن بولنگ، پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست

نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

256 رنز کا ہدف پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ محمد رضوان 77 اور آغا سلمان 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پیر کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا سکی۔

بلیک کیپس کی جانب سے مائیکل بریسول 43 اور ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ اسامہ میر نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے