پاکستان

پاکستان میں بدترین مہنگائی، فی تولہ گولڈ دو لاکھ سے بڑھ گیا

جنوری 27, 2023

پاکستان میں بدترین مہنگائی، فی تولہ گولڈ دو لاکھ سے بڑھ گیا

پاکستان میں بدترین معاشی بحران کے دوران مہنگائی نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں ایک ہی دن میں سات ہزار روپے کے اضافے کے بعد گولڈ فی تولہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 202500 روپے ہو گئی۔

حالیہ اضافے کے بعد رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی دس گرام قیمت 6000 روپے اضافے کے ساتھ 173610 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت پانچ ہزار روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 159144 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے نرخ چھ ڈالر کم ہو کر 1930 ڈالر رہے۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافہ کے ساتھ 2200 روپے اور فی دس گرام قیمت 42.86 روپے اضافے کے ساتھ 1886.14 روپے رہی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے