پاکستان

مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم، فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

جنوری 28, 2023

مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم، فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

سنیچر کو عدالت نے پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا.

قبل ازیں پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ فواد چوہدری سے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے