پاکستان

شیخ رشید کے پاس آخری موقع ہے کہ خود پیش ہوں: اسلام آباد پولیس

جنوری 31, 2023 < 1 min

شیخ رشید کے پاس آخری موقع ہے کہ خود پیش ہوں: اسلام آباد پولیس

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی طلبی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں اُن کو بدھ کی شام تک پیش ہونے کا موقع دیا ہے۔

‏منگل کو اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کے لیے آخری موقع ہے کہ کل شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہوں۔

‏پولیس ترجمان کے مطابق شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔

‏پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد ایک بالواسطہ پیغام میں آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے منحرف ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید نے پولیس کو ہیغام بھجوایا ہے کہ انہوں نے قتل کی سازش کا بیان عمران خان کے بیان کی بنیاد پر دیا اور یہ کہ انہیں کسی سازش کا علم نہیں۔

‏انکوائری افسر تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو کل شام 4 بجے تک مزید مہلت دی کہ وہ خود پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے