عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی جنین میں فائرنگ، کم از کم 6فلسطینی ہلاک

مارچ 8, 2023 < 1 min

اسرائیلی فوج کی جنین میں فائرنگ، کم از کم 6فلسطینی ہلاک

Reading Time: < 1 minute

فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ سے کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جینن میں ان مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی جنہوں نے گزشتہ ہفتے دو اسرائیلی بھائیوں کو قتل کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ فوج قریبی شہر نیبلوس میں بھی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ نیبلوس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہاں سے کم از کم دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ چھ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا.

رفیوجی کیمپ میں سرگرم شدت پسند گروپ ’جینن بریگیڈ‘ نے کہا کہ اس کے جنگوؤں نے اسرائیل کے دو ڈرون گرائے، تاہم اسرائیل نے اس پر تبصرہ نہیں کیا۔

منگل کو اسرائیلی کی گرفتاریوں کے لیے جینن کے رفیوجی کیمپ میں یہ پہلی کارروائی نہیں تھی۔ رواں برس اسرائیل کی فائرنگ سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً آدھے شدت پسند تھے۔

اسی طرح رواں برس فلسطینیوں کے اسرائیلی فوج پر حملوں میں 14 افراد مارے گئے جن میں سے ایک عام شہری تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے