عالمی خبریں

ریسکیو آپریشن، 1300 تارکین وطن کو اٹلی کے سمندر کو نکال دیا گیا

مارچ 12, 2023 < 1 min

ریسکیو آپریشن، 1300 تارکین وطن کو اٹلی کے سمندر کو نکال دیا گیا

Reading Time: < 1 minute

اٹلی کے ساحل کے قریب 1300سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچا لیا گیا ہے جبکہ دو ہفتے پہلے ہی کشتی ڈوبنے سے 74 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اٹلی کی قدامت پسند حکومت نے پناہ گزینوں کی آمد پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا لیکن رواں سال شمالی افریقہ اور ترکی سے آنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ کشتیاں تارکین وطن سے بھری ہوئی تھیں اور سمندر کی صورتحال ناسازگار تھی جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مشکل تھا۔

تین مختلف ریسکیو آپریشن کے ذریعے تارکین وطن کی کشتیوں سمندر سے نکال کر ساحل پر پہنچایا گیا ہے۔

حکام نے تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کو سمندر میں روکتے ہوئے اس میں سے 379 افراد کو محفوظ کشتی میں منتقل کیا ہے جنہیں ساحل پر پہنچایا گیا۔

جبکہ تارکین وطن سے بھری ہوئی ایک اور ماہی گیروں کی کشتی کو بھی کروٹون کی بندرگاہ پر واپس لایا گیا جس میں 487 افراد سوار تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سسلی کے ساحل پر موجود 200 افراد کو کشتی کے ذریعے کاتانیا شہر پہنچایا جا رہا ہے جبکہ جزیرہ لامپیدوسا کے ایک سینٹر میں موجود تارکین وطن کو لے جانے کے لیے ایئر فورس کی مدد لی گئی ہے۔

رواں سال 17 ہزار سے زائد تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں جن میں سے 4 ہزار اس ہفتے آئے تھے۔ بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے