عالمی خبریں

کینیڈا میں ڈرائیور نے راہ گیروں پر ٹرک چڑھا دیا، دو افراد ہلاک

مارچ 14, 2023 < 1 min

کینیڈا میں ڈرائیور نے راہ گیروں پر ٹرک چڑھا دیا، دو افراد ہلاک

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ڈرائیور نے سڑک کنارےراہگیروں کو ٹرک سے کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ 38 برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں۔

ہسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹرک نے پہلے مشہور مائیکرو بریوری کے باہر فٹ پاتھ پر متعدد راہگیروں کو ٹکر ماری اور اور پھر اس کے بعد تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی ٹکر ماری۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

یہ واقعہ مونٹریال میں ایک ڈے کیئر سینٹر سے بس کے ٹکرانے کے ایک ماہ بعد پیش آیا جس میں چار برس کے دو بچے ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے کہا تھا کہ وہ حادثہ نہیں تھا بلکہ دانستہ کیا گیا۔
جون 2021 میں اونٹاریو میں ایک پاکستانی نژاد خاندان پر ایک شخص نے اس وقت گاڑی چڑھائی جب وہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔ اس حادثے میں خاندان کے چار افراد جان سے گئے۔

2018 میں ایک کینیڈین شہری نے ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھائی تھی جس میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے