اہلکار وردی میں زمان پارک کے قریب سے نہ گُزریں: پنجاب پولیس
Reading Time: < 1 minutesتحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد محکمے نے ہدایت جاری کی ہے کہ وردی میں لاہور کے زمان پارک کے قریب سے نہ گزریں۔
اتوار کو پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہجوم والے علاقے زمان پارک سے دور رہیں۔
سنیچر کو لاہور پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی اور بعد ازاں علاقے کو کلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سنیچر کو نو گو ایریا ختم کرنے کے اعلان کے بعد سنیچر کو زمان پارک کو ایک بار پھر پولیس کے لیے نو گو ایریا قرار دیا گیا ہے۔