پاکستان

کوئی برآمدگی مطلوب نہیں، حسان نیازی کی کوئٹہ میں ضمانت منظور

مارچ 25, 2023 < 1 min

کوئی برآمدگی مطلوب نہیں، حسان نیازی کی کوئٹہ میں ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اُن کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

سنیچر کو حسان نیازی کے وکلا نے عدالت میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے کوئی برآمدگی مطلوب نہیں.

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حسان نیازی کی ضمانت منظور کی اور اُن کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس کی تحویل سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد اُن کو حراست میں لے کر جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔
بعد ازاں حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر بلوچستان منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ کے ایئرپورٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ حسان نیازی تحریک انصاف کے چیئرمین کے بھانجے ہیں اور وہ لاہور میں وکالت کرتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے