پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

مارچ 27, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ حل ہونے تک ان کی ضمانتوں کا کیس ہائی کورٹ میں ہی سنا جائے گا .

پیر کو عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی.
عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی گئی.

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے کر بہت غلط کام کیا گیا ہے.

وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کو سنگین سیکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان کی گزشتہ پیشی پر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی.

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آج بھی تو وہی صورتحال ہے،

وکیل نےبتایا کہ آج امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے.

چیف جسٹس ںے کہا کہ پانچ، دس ہزار لوگ آ جائیں گے تو امن و امان کی صورتحال بنے گی،

وکیل نے بتایا کہ عمران خان لوگوں کو اپنے ساتھ آنے کی دعوت نہیں دیتے.

چیف جسٹس ںے کہا کہ ہمارے مدنظر ہے کہ درخواست گزار ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، آپ نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے.

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران خان کی فالوونگ بھی ہے یہ بھی ہمارے سامنے ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے