پاکستان

چیف جسٹس کا ‘ون مین شو’ نہیں چلے گا: دو ججز کا فیصلہ

مارچ 27, 2023

چیف جسٹس کا ‘ون مین شو’ نہیں چلے گا: دو ججز کا فیصلہ

پاکستان کی سپریم کورٹ کے دو ججز نے تحریری فیصلے میں چیف جسٹس کے اختیارات کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا ‘ون مین شو’ نہیں چلے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کیس کے فیصلے کو تین کے مقابلے میں قرار دیتے ہوئے سوموٹو نوٹس کو خارج کر دیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازخودنوٹس کیس کی کاروائی ختم کی جاتی ہے.

27 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے.

جسٹس منصور علی شاہ نےلکھا کہ جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے آرڈر سے اتفاق کرتے ہیں.

جسٹس منصور علی شاہ کے مطابق آرٹیکل 184(3) کے تحت کسی مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ کی تشکیل میں شفافیت ہونی چاہیے،

وقت آ گیا ہے کہ چیف جسٹس آفس کا ون مین شو کا اختیار ختم کیا جائے، چیف جسٹس کا ون مین شو جمہوری اصولوں کے منافی ہے.

فیصلے کے مطابق چیف جسٹس کا اختیار ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، ون مین شو ارتکاز کا باعث بنتا ہے، ازخودنوٹس کی سماعت کے لیے پالیسی بنانا ہوگی، سپریم کورٹ ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی.

جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ زیر التوا درخواستوں پر تین روز میں فیصلہ کرے، پانامہ کیس میں پہلے پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ تین دو سے تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے