پاکستان

سیاسی معاملات میں عدلیہ کی ’بے جا مداخلت‘، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

مارچ 28, 2023 < 1 min

سیاسی معاملات میں عدلیہ کی ’بے جا مداخلت‘، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی اسمبلی نے سیاسی معاملات میں عدلیہ کی ’بے جا مداخلت‘ کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔

منگل کی شام قرارداد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں پیش کی.

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایوان عدالیہ کی مداخلت کو سیاسی عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے۔ یہ ایوان چار ججز کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع کرتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔‘

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ ایوان سمجھتا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہییں۔‘

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان دستوری معاملات میں جن میں اجتماعی دانش درکار ہو اور اس کا مطالبہ بھی ہو، ان کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فُل کورٹ کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے