سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا انٹرویو، بلیو چیک ختم کرنے کی نئی ڈیڈ لائن دے دی

اپریل 12, 2023 < 1 min

ایلون مسک کا انٹرویو، بلیو چیک ختم کرنے کی نئی ڈیڈ لائن دے دی

Reading Time: < 1 minute

دنیا کے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ اُن کے لیے نہایت تکلیف دہ اور مشکل تھے۔

بدھ کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ اور مسلسل تنقید تکلیف دہ تھی۔

ٹوئٹر سپیس پر کیے گئے اس انٹرویو کو 33 لاکھ سے زائد افراد نے براہ راست سُنا اور سوال بھی کیے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہر ایک کو بلیو چیک یا ویریفیکیشن کا نیلا نشان لینے کے لیے رقم ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت ہر کسی کو رقم دینا ہوگی۔

اُن سے پوچھا گیا کہ کیا رقم نہ دینے والوں کے بلیو چیک اگلے ہفتے ختم کیے جا رہے ہیں؟

ایلون مسک کا جواب تھا کہ اگلے ہفتے تو نہیں اگلے چند ہفتوں میں ختم کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیو افسر وہ نہیں اُن کا کتا ہے اور کتا بہت ہی زبردست ہے۔

بعد ازاں ایلون مسک نے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’بلیو چیک کی میراث کو ختم کرنے کی فائنل تاریخ 20 اپریل ہے۔‘

یعنی جو صارف اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا بلیو ٹِک مارک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو وہ فیس ادا کر کے ایسا کر سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے