امریکی ریاست ورجینیا میں نمازِ عید کے دوران ناخوشگوار واقعہ، خاتون گرفتار
امریکی ریاست ورجینیا کی ایک مسجد میں عید کی نماز کے دوران ایک غیرمسلم خاتون نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کیا۔
سنیچر کو پیش آنے والے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ویڈیو میں ایک خاتون خطبے دینے والے امام مسجد کے ممبر/ ڈائس پر کھڑے ہو کر سخت زبان استعمال کر رہی ہیں۔
خاتون اشتعال انگیز تقریر کر رہی ہیں جبکہ مسجد میں موجود نمازی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
اس دوران مقامی پولیس کے اہلکار خاتون سے گفتگو کر رہے ہیں اور اُن کے قائل نہ ہونے اور مسلسل ہذیانی کیفیت میں مبتلا رہنے پر اُن کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔
Some pajeetni in Virginia had a meltdown during Eid prayers. pic.twitter.com/oyOPggyS3N
— Ozy (@LahoriElite) April 22, 2023
خاتون مسجد سے باہر نکلتے ہوئے ایک نمازی کے بال کھینچتی ہیں جس پر پولیس اہلکار اُن کو ہاتھ کمر کے پیچھے کر کے حراست میں لے لیتے ہیں۔
مسجد میں موجود افراد خاتون کو حراست میں لیے جانے پر شور بلند کر کے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
خاتون اپنی شباہت سے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی معلوم ہوتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ خاتون کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ ہندو عقیدے کی ماننے والی ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف کا دعویٰ ہے کہ خاتون کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں۔

