پاکستان

ہائیکورٹ: پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

مئی 22, 2023 < 1 min

ہائیکورٹ: پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب میں نگران حکومت کو کام سے روکنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سوال اُٹھایا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت کا مستقبل کیا ہوگا ؟

درخواست گزار شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت اس خود ختم ہو جائے گی۔ اور پرویز الٰہی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی سماعت پر اعتراض کیا تو جسٹس شاہد کریم نے اُن سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟

پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ سرکاری وکیل ہیں اور آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت نگران حکومت کو نوٹس نہیں کر رہی بلکہ اس معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق نگران حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ہے، آئینی طور پر نگران حکومت مزید کام نہیں کر سکتی۔

درخواست گزار نے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے