پاکستان

نو مئی کا واقعہ، ملیکہ بخاری اور سینیٹر عبدالقادر بھی تحریک انصاف سے الگ

مئی 25, 2023 < 1 min

نو مئی کا واقعہ، ملیکہ بخاری اور سینیٹر عبدالقادر بھی تحریک انصاف سے الگ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری اور بلوچستان سے سینیٹر عبدالقادر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کی شام اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ وہ ایک ماں ہیں اور ان کی ماں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہوئی ہیں۔ ’اس لیے میں اپنی ماں اور اپنے بیٹے کو ٹائم دینا چاہتا ہوں اور بطور وکیل پاکستان کے عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کوشش کروں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نو مئی کو ریڈلائن کراس کی گئی اور شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔‘ 

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ’وہ نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہورہی ہیں بلکہ پارٹی بھی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہیں۔‘ 

ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے ان پر کوئی ’دباؤ نہیں اور وہ رضاکارانہ طور پر‘ اپنی جماعت سے الگ ہو رہی ہیں۔ 

دوسری جانب بلوچستان سے پی ٹی آئی کے سینیٹر عبدالقادر نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عبدالقادر 2021 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ تاہم  بعد میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے