راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے جج ہلاک
Reading Time: < 1 minutesراولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں بحریہ ٹاؤن فیز8 میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق مزاحمت پر گولی لگنے سے کشمیر کی احتساب عدالت کے جج سردار امجد اسحاق شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی امجد اسحاق کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
اہلخانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی۔
واقعے میں ہلاک جج احتساب عدالت میر پور خدمات سرانجام دے رہے تھے.
ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کوگرفتار کرلیا گیا.