عالمی خبریں

انڈیا میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 288 ہلاک، 900 زخمی

جون 3, 2023 < 1 min

انڈیا میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 288 ہلاک، 900 زخمی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی ریاست اوڈیشہ میں دو مسافر ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 288 افراد ہلاک جبکہ 900 زخمی ہو گئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے اوڈیشہ کے چیف سیکریٹری پردیپ جینا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھونیشور سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) دور واقع اوڈیشہ کے شہر بالاسور میں ایک مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔

اسی اثنا میں پیچھے سے آنی والی ایک اور مسافر ٹرین حادثے کا شکار ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حکام نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے میں کورومنڈل ایکسپریس کی 15 بوگیاں جبکہ دوسری ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ایک ٹویٹ میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے بات کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’اوڈیشہ میں ٹرین حادثے پر غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘

’دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ میں نے وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے بات کی اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔‘

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بینرجی نے ٹویٹ کیا کہ ’وہ خود چیف سیکریٹری اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ مسلسل صورت حال کی نگرانی کر رہی ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے