عالمی خبریں

کشمیر میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ، انڈین فوج کے کرنل اور میجر ہلاک

ستمبر 14, 2023 < 1 min

کشمیر میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ، انڈین فوج کے کرنل اور میجر ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں انڈین فوج کے دو افسران اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق راشٹریہ رائفلز یونٹ کے کرنل من پریت سنگھ اور میجر آشیش ڈھونچک جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

کرنل من پریت سنگھ 19 راشٹریہ رائفلز (19 آر آر یونٹ) کے کمانڈنگ افسر تھے۔ راشٹریہ رائفلز جموں و کشمیر میں شورش کو کُچلنے کے لیے قائم کی گئی فورس ہے۔

جھڑپ کے بعد پولیس افسر اور دونوں فوجی افسران کی لاشیں اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ سے برآمد کی گئیں۔

فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دیباگ سنگھ اُن اعلٰی حکام میں شامل تھے جو آپریشن کی نگرانی اور لاشوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچے تھے۔

آپریشن کے دوران فضائی نگرانی اور انخلا کے لیے فوج کے چیتا ہیلی کاپٹرز کو بھی استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

آپریشن کے دوران کمانڈنگ افسر کی قیادت میں فوجی اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی شدید فائرنگ کی زد میں آگئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے