عالمی خبریں

سارہ شریف قتل کیس، والد سمیت تین ملزمان پر فردِ جرم

ستمبر 15, 2023 < 1 min

سارہ شریف قتل کیس، والد سمیت تین ملزمان پر فردِ جرم

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں تین افراد کو دس سالہ بچی سارہ شریف کے قتل کے میں ملزمان کے طور پر نامزد کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ کی سرے پولیس نے بتایا کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس نے سارہ کے والد عرفان شریف، اُن کی اہلیہ بینش بتول اور عرفان شریف کے بھائی فیصل ملک پر فردِ جرم عائد کرنے کی منظوری دی۔

ان افراد پر بچی کے قتل کا باعث بننے کی فردِ جرم بھی عائد کی جائے گی. ملزمان کو گلڈ فورڈ میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان سے دبئی کے راستے گیٹ وِک ایئرپورٹ لندن پہنچنے پر ان تینوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سرے پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’سارہ کی ماں کو اس تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور سپیشلسٹ آفیسر اُن کی مدد کر رہے ہیں۔‘

تینوں ملزمان نے سارہ شریف کی لاش ملنے سے ایک دن پہلے لندن سے پاکستان کا سفر کیا تھا۔

سارہ شریف کی لاش دس اگست کو لندن کے علاقے ووکنگ میں اُن کے گھر سے ملی تھی۔

سارہ شریف کے پانچ بہن بھائی، جن کی عمریں ایک سے 13 سال تک ہیں، بھی 9 اگست کو تینوں نامزد افراد کے ساتھ پاکستان چلے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سارہ شریف کو ’متعدد اور گہرے زخم‘ آئے تھے۔

خیال رہے کہ سارہ شریف کی والدہ پولش ہیں جن کی پاکستانی نژاد عرفان شریف سے علیحدگی ہو گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے