قاضی فائز چیف جسٹس بن گئے، اہلیہ کو ساتھ کھڑا کر کے حلف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے عہدے کو حلف لے لیا ہے۔
اتوار کی دوپہر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نئے چیف جسٹس نے اہلیہ سرینہ عیسیٰ کو ساتھ کھڑا کر کے حلف اُٹھایا۔
صدر عارف علوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف، سپریم کورٹ کے ججز اور وزرا نے بھی شرکت کی۔
قاضی فائز عیسی پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔
وہ پانچ اگست 2009 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور پانچ ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ میں تعینات کیے گئے تھے۔
Array