کھیل

ورلڈ کپ کی نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری کامیابی، بنگلہ دیش کو ہرا دیا

اکتوبر 14, 2023 < 1 min

ورلڈ کپ کی نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری کامیابی، بنگلہ دیش کو ہرا دیا

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعے کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ڈیرل مچل 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کین ولیمسن 78 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 245 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے 66، کپتان شکیب الحسن اور محموداللہ نے 40، 40 رنز بنائے۔

کیویز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے چنئی میں دو شکار کرتے ہوئے کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں بھی پوری کر لی ہیں۔

246 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گر گئی اور ان فارم آل راؤنڈر رچن رویندرا نو رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد بلیک کیپس کے بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کی بولنگ غیر متاثرکن رہی۔ ڈیون کونوے 45 رنز بنا کر آؤت ہوئے جبکہ کپتان کین ولیمسن 78 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ڈیرل مچل 67 گیندوں پر 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ گلن فلپس بھی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے