کھیل

ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز سے شکست

اکتوبر 18, 2023 < 1 min

ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز سے شکست

Reading Time: < 1 minute

دھرم شالہ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 43 اوورز میں جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 246 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افغانستان کی انگلینڈ کو شکست ’وہ آج کسی کو بھی ہرا دیتے‘
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 78، رُولوف فین ڈر مَروا نے 29 اور اریان دت نے 23 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے لنگی نگیڑی، کاگیسو رباڈا اور مارکو یانسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
منگل کو دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 246 رنز کے تعاقب میں جب میدان میں اُتری تو ڈیوڈ مِلر اور کیشو مہاراج کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نیدرلینڈز کے بولرز کے سامنے مزاحمت نہ دکھا سکا۔

ڈیوڈ مِلر نے 52 گیندوں پر 43 جبکہ کیشو مہاراج نے 37 گینوں پر 47 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین اور پول وین میکرین، وین ڈن مروا اور بیس ڈی لیڈے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا جس کے بعد اسے 43 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان اس سے قبل سات ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے جن میں چھ مرتبہ پروٹیز کو کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے