کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان کو دوسری شکست، آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب

اکتوبر 21, 2023

ورلڈ کپ میں پاکستان کو دوسری شکست، آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

368 رنز کے پہاڑ جیسے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 46 ویں اوور میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق 70 اور عبداللہ شفیق 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار اور مارکس سٹوئنس اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جمعے کو بنگلورو میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا اور آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالیے۔

ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ اور حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے