افغانستان کی تاریخی فتح، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر
Reading Time: < 1 minuteافغانستان نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کرکرکٹ ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔
افغانستان کی ٹیم نے 283 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے خلاف دونوں افغان اوپنرز نے نصف سینچریاں سکور کیں تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر رحمان اللہ گُرباز شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 53 گیندوں پر 65 رنز سکور کیے۔
ابراہیم زدران 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
افغان بیٹر رحمت شاہ 84 گیندوں پر 77 رنز اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 45 گیندوں 48 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے سے شاہین شاہ آفریدی 10 اوورز میں 58 رنز دے کر ایک اور حسن علی 10 اوورز میں 44 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔