عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، ’بس بہت ہو چکا‘

نومبر 6, 2023 < 1 min

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، ’بس بہت ہو چکا‘

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کے تمام بڑے شعبوں کے سربراہان نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں ’انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بہت ہو چکا، اب یہ بند ہونا چاہیے۔‘

یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت 18 اداروں کے سربراہان نے جنگ کے آغاز کے بعد دونوں طرف ہونے والے خوفناک نقصانات کو بیان کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی حملوں میں اب تک نو ہزار 770 فلسطینی ہلاک کیے ہیں جو زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 ہزار زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پال ٹیل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد تیسری مرتبہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

پال ٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اتوار کی رات اسرائیل کی جانب سے سرورز منقطع کرنے کے بعد ہمیں غزہ میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بندش پر افسوس ہے۔‘

بلیک آؤٹ کے کچھ دیر بعد اسرائیل کی فوج نے غزہ شہر اور دیگر قریبی علاقوں میں شدید بمباری شروع کی۔

اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق دھماکے اتنے زوردار تھے کہ ان کی آوازیں رفح سرحد میں سنی گئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے