غزہ پر اجلاس، مسلم اُمہ اور ’العربی‘ کے چہرے پر ایران کا تھپڑ
Reading Time: < 1 minuteغزہ کی صورتحال پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ سربراہی اجلاس کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
اجلاس نے امریکہ پر خطے کے دیگر ممالک کو اسلحہ یا بم پہنچانے کے لیے عرب ملکوں کی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد منظور کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔
’ایران آبزرور‘ نامی نیوز ایجنسی کے ٹوئٹر ہینڈل سے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کی گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’العربی‘۔
اس کے بعد خبر کی تفصیل میں مشترکہ اجلاس کی قرارداد کے مسودے میں تبدیلی کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی اور عرب ملکوں کی فضائی حدود کے استعمال سے روکنے کی تجاویز کو مسترد کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے تبصروں میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے شرکاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہزاروں صارفین نے لکھا کہ ایسا بے ضرر بیان جاری کرنے کے لیے اتنی بڑی کانفرنس اور ایسے تردد کی کیا ضرورت تھی۔
بعض صارفین نے کہا ہے کہ جب کچھ کرنا نہیں اور صرف بیان جاری کرنا ہے تو اس کے لیے ایک پریس ریلیز ہی جاری کر دی جاتی اجلاس بلانے کی ضرورت کیا تھی۔