عالمی خبریں

انڈین ریاست اُترکھنڈ: 17 دنوں سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدور زندہ نکل آئے

نومبر 28, 2023 < 1 min

انڈین ریاست اُترکھنڈ: 17 دنوں سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدور زندہ نکل آئے

Reading Time: < 1 minute

انڈین ریاست اُترکھنڈ میں 17 روز سے ایک سُرنگ میں زیرِزمین پھنسے ہوئے تمام 41 مزدوروں کو منگل کی دیر رات بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریسکیو کی جگہ کی تصاویر میں ایمبولینسز سرنگ سے نکالے گئے مزدروں کو لے جاتے ہوتے دیکھی جا سکتی ہیں۔

ریسکیو کے ذریعے نکالے گئے ان مزردوں کو 30 کلومیٹر دور چنیالیسور میں قائم ہنگامی طبی مرکز پہنچایا جا رہا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ان مزدوروں کو پہلی بار گذشتہ منگل کو ایک ویڈیو میں زندہ دیکھا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ایک باریک پائپ سے اینڈوسکوپک کیمرہ بھیجا گیا تھا جس کے ذریعے ہوا، خوراک، پانی اور بجلی کی ترسیل کی جا رہی تھی۔

مزدوروں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی مشینری کے علاوہ فوج اور دیگر ماہرین نے بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ریاست اُترکھنڈ میں زیر تعمیر اتراکاشی ٹنل میں 12 نومبر کو لینڈسلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے اس حادثے میں 41 تعمیراتی کارکن پھنس گئے تھے۔

اس سے قبل ڈرلنگ مشینوں کے بار بار خراب ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کی متعدد کوششیں ناکام رہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ’زمین میں کھدائی کر کے 57 میٹر طویل پائپ گزارنے میں ناکام ہونے پر پلازما کٹر منگوایا گیا تھا۔‘

اُترکھنڈ کے وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ سے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا کہ ’فکر نہ کریں تمام افراد کو بچا لیا جائے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے