چمن سرحد پر دھرنا، شرکت کے لیے آنے والے منظور پشتین صوبہ بدر
بلوچستان پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے ورثا اور چمن میں دھرنا دینے والے شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو صوبہ بدر کر دیا ہے۔
بلوچستان پولیس نے منظور پشتین کو بلوچستان خیبر پختوخوا کی سرحد پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کیا۔
گزشتہ دنوں ایک بیان میں منظور پشتین نے کہا تھا کہ 40 دن ہوگئے لیکن چمن دھرنے کو پاکستانی میڈیا کوریج نہیں دے رہی ۔