پاکستان

سینیٹ میں الیکشن تاخیر کی قرارداد، پیپلز پارٹی اور ن لیگ مخالف

جنوری 5, 2024 < 1 min

سینیٹ میں الیکشن تاخیر کی قرارداد، پیپلز پارٹی اور ن لیگ مخالف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے سینیٹ میں الیکشن تاخیر سے کرانے کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد اپنے الگ الگ بیانات میں اس کی مخالفت کی ہے۔

دونوں جماعتوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد سے اُن کا تعلق نہیں اور وہ ملک کی اگلے عام انتخابات کا انعقاد وقت پر چاہتے ہیں۔

قبل ازیں جمعے کی صبح سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکی۔

سینیٹر دلاور خان نے ملک میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ’ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں اس لیے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کیے جائیں۔‘

قرارداد کے متن کے مطابق ’جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسم انتہائی سخت ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سینیٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے اس لیے 8 فروری کو ہونے والا الیکشن ملتوی کیا جائے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے