عالمی خبریں

کشمیر میں اپنی کمزور کھڑکی بند کر دی: انڈین وزیر خارجہ

جنوری 6, 2024 < 1 min

کشمیر میں اپنی کمزور کھڑکی بند کر دی: انڈین وزیر خارجہ

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے کشمیر کا سٹیٹس بدل کر اپنی کمزور کھڑکی بند کر دی ہے۔

وزیر خارجہ شنکر نے پی ای ایس یونیورسٹی بینگلورو میں اپنی کتاب ‘Why Bharat Matters’ کی تقریب رونمائی میں کہا کہ ’آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے انڈیا نے کمزور دروازہ بند کر دیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ’سنہ 1948 میں کشمیر ایشو اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے کر جانا ہماری بنیادی غلطی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج یہ بہت واضح ہو گیا ہے، بلکہ درحقیقت یہ 1970 ہی میں واضح ہو گیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جانا بنیادی غلطی تھی کیونکہ آپ اسے ایسی عدالت میں لے گئے جہاں کے جج آپ کے مخالف تھے۔ یہ مغربی ممالک تھے جن کا جھکاؤ پاکستان کی جانب تھا۔‘

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’آڑٹیکل 370 کے ملک میں داخلی سطح اور خارجہ پالیسی پر کافی زیادہ اثرات پڑتے تھے۔ انڈیا کو اس آرٹیکل کو منسوخ کرنے میں کئی دہائیاں لگیں۔‘

انڈین وزیر خارجہ کے مطابق ’جیو پولیٹکل ایجنڈا رکھنے والے ممالک مسئلہ کشمیر کو ہمارا بازو مروڑنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بالآخر ہم نے وہ کمزوری والی کھڑکی ہی بند کر دی جو 1948 میں ہم نے بے وقوفی سے خود کھول دی تھی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے