پاکستان

اثاثے چھپانے پر حبا چودھری نااہل، فواد چودھری کو نوٹس

جنوری 6, 2024 < 1 min

اثاثے چھپانے پر حبا چودھری نااہل، فواد چودھری کو نوٹس

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے ایک فیصلے میں فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیا ہے۔

ٹریبونل نے حبا چودہری کو جہلم کے صوبائی حلقے سے نااہل قرار دینے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اپیل کنندہ کی جانب سے اپیل واپس لینے پر برقرار رکھا ہے.

ٹریبونل کے مطابق حبا چودہری نے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بنک اکاؤنٹس اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

ایف آئی اے نے غیر ملکی دوروں اور سٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس کا ریکارڈ ٹریبونل میں پیش کیا۔

حبا چودہری نے بنک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے.

حبا چودہری کے کاغذات مسترد اور نااہل ہونے پر فواد چودہری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

فواد چودہری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔اور ان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے.

فواد چودہری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس، اثاثے اور غیر ملکی دورے ظاہر نہیں کیے تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ فواد چودہری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے ۔

فواد چودہری کو 9 جنوری منگل کے لیے نوٹس کر کے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے