برطانیہ کی ویزا قوانین میں تبدیلیاں، کیا مشکل اور کیا آسان؟
Reading Time: < 1 minuteرواں برس 31 جنوری سے برطانیہ اپنے ویزا قوانین میں تبدیلیاں کرنے جا رہا ہے۔
ان تبدیلیوں کے بعد برطانیہ میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی ویزے پر برطانیہ آنے والے افراد اب ملک بھر میں کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے اور برطانیہ میں رہتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔
برطانیہ کی جانب سے اس قانون کو لانے کا مقصد ملک بھر میں سیاحت اور کاروبار کا فروغ ہے۔
اسی طرح برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن قوانین میں تیدیلی کی گئی ہے جس کے بعد وزیٹر ویزا پر آنے والے افراد 31 جنوری کے بعد اپنی سرگرمیاں بڑھا سکیں گے۔
اس سے قبل ایکسچیکر کے چانسلر جیریمی ہنٹ نے برطانوی حکومت کی جانب سے برنس ویزیٹر ریگولیشنز کو بڑھانے کی کوششوں کا اعلان کیا تھا۔
ان تبدیلیوں کے بعد جنوری 2024 سے کاروباری شخصیات برطانیہ میں بڑے پیمانے پر سرگرمیوں میں حصہ لے پائیں گے۔
خیال رہے اس سے قبل برطانوی حکومت نے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔