پاکستان

عمران خان اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح کیس، فیصلہ محفوظ

فروری 2, 2024

عمران خان اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح کیس، فیصلہ محفوظ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جمعے کی رات مکمل کر لی ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

فیصلہ سنیچر کو دن ایک بجے سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکلاء کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی جبکہ وکلاء صفائی کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کی گئی.

سنیچر کو سماعت تقریبا 14 گھنٹے تک جاری رہی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے