پاکستان

فوج کی وردی میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا: محمود اچکزئی

فروری 17, 2024

فوج کی وردی میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا: محمود اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انتخابات 70 ارب روپے میں فروخت کیے گئے۔

سنیچر کو محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور، ڈاکوؤں اور سمگلروں کو الیکشن بیچا گیا ہے یہ اسمبلی میں پاکستان کو لوٹیں گے۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اب بتاؤ آرمی چیف کون غدار ہے، ہم یا تم؟

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ! فوج کی وردی میں عوامی مینڈیٹ الیکشن چوری کیا گیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ میجر، کرنل اور بریگیڈیئر سے جنرل تک سب نے الیکشن بیچا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی جنرل باجوہ یا فیض حمید سے ملاقات نہیں کی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا تم برداشت نہیں کر سکتے۔
پارلیمنٹ میں اس جماعت کا ساتھ دیں گے جو پہلا کام فوج کو سیاست سے دور رکھنے کی قرارداد لانے کا کرے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اختلافات اپنی جگہ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران حان کے مینڈیٹ کو نہ مانیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ اگر عوام کی نمائندہ ہے تو عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمے ختم کر کے رہا کرے۔

محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہجن ججز نے مارشل لا کو مسترد کیا، پارلیمنٹ ان کو قومی ہیرو قرار دے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں تنگ نہ کرو ورنہ ہم طاقت رکھتے ہیں کہ بلوچستان کے ائیرپورٹس، ریلوے، سڑکیں اور دفاتر مکمل بلاک کر دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بطور احتجاج جائیں گے، نواز شریف تب تک ہمارے آنکھوں کا تارا جب تک وہ آئین کے ساتھ کھڑا تھا۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق شہباز شریف کہتا ہے کہ اسٹیبلمشنٹ کے آنکھوں کا تارا ہوں، لعنت ہے تم پر ایسے شخص کو ہم پارلیمنٹ میں ووٹ دیں گے؟

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو فوجی آئین کی خلاف ورزئی کرتا ہے وہ غدار ہے، پھانسی کا مستحق ہے، اس پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے خبردار کیا کہ آر اوز سن لو تم ہمارے وطن کے رہنے والے ہو، اس دن سے ڈرو کہ عوام تمہارا سوشل بائیکاٹ کریں۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق بلوچستان کے آر اوز بھی کمشنر پنڈی کی طرح غیرت کریں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ان بلاؤں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ان کو ہم ووٹ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمہاری گولیاں ختم ہو جائیں گی، ہم سینے ختم نہیں ہوں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ان جنات کے بچوں کے خلاف سورۃ رحمٰن پڑھنا ہے، ان کو یہاں اپنے وطن سے بھگانا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے