پاکستان

دو دن میں غیرمشروط معافی مانگیں، پارٹی کا شیر افضل مروت کو نوٹس

فروری 24, 2024

دو دن میں غیرمشروط معافی مانگیں، پارٹی کا شیر افضل مروت کو نوٹس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اُن کے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان کی وجہ سے تناو کی صورتحال پیدا ہوئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو دو روز میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس کے مطابق جواب نہ دینے یا غیراطمینان بخش جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے