پاکستان

شہباز شریف کی اپوزیشن کو ’میثاق مفاہمت‘ کی دعوت

مارچ 3, 2024 < 1 min

شہباز شریف کی اپوزیشن کو ’میثاق مفاہمت‘ کی دعوت

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن کو ’میثاق معیشت‘ اور ’میثاق مفاہمت‘ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شور شرابے کے بجائے اسمبلی میں شعور کا راج ہونا چاہیئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’اکٹھے ہوجائیں تاکہ یہ شور شعور میں بدل جائے، پاکستان کی تقدیر مل کر بدلیں گے، ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا، ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ملک بچایا، ملک کو بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔‘
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، بیچ منجھدار میں پھنسی کشتی کنارے لگائیں گے، ملکی چیلنجز سے ملکر نمٹیں گے، ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکال کر کنارے لے جائیں گے۔‘
’ہماری کوشش ہے کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات کہ ایک سال میں نظر آنا شروع ہو جائیں۔‘
شہباز شریف کی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے گھڑی چور کے نعرے لگائے جب کہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ووٹ چور کے جوابی نعرے بلند کیے گئے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا انتخاب کیا گیا۔

201 ووٹ لے کر شہباز شریف قائد ایوان منتخب ہوئے جبکہ عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے