پاکستان

پاکستان میں امیروں کے لیے 1500 ارب کی سبسڈی ہے: بلاول بھٹو

مارچ 4, 2024

پاکستان میں امیروں کے لیے 1500 ارب کی سبسڈی ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک میں امیروں کو ڈیڑھ ہزار ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیروں کے لیے ہم چیزیں سبسڈائز کرتے ہیں، اس ملک میں 1500 ارب ایلیٹ سبسڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ وزارتیں ختم اور سبسڈی بند کرتے ہیں تو معاشی بحران کا جو آپ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس گنجائش ہوگی۔ فسکل سپیس ہوگا تو پھر اپ صوبوں کوسپورٹ کر سکتے ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے