بجٹ پیش، پیٹرول اور ڈیزل پر مزید ٹیکس بٹورنے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس بٹورنے کا اعلان ہے۔
حکومت پہلے ہی فی لیٹر 60 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔
بدھ کو وفاقی کابینہ سے منطوری کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا گیا جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بجٹ دستاویز یا فنانس بل کے مطابق حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کی تجویز ہے۔
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 20 روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کو بآسانی منظور کر لیا جائے گا۔
فنانس بل کے مطابق رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز ہے۔
Array