پاکستان

الیکشن کے بعد انڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے: آرمی چیف

جون 17, 2024 < 1 min

الیکشن کے بعد انڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے: آرمی چیف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے پیر کو فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا، اور افسران اور سپاہیوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

انہوں نے فوجیوں سے خطاب میں انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں وہاں کے عوام کی آزادی کی جدوجہد پر بات کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیریوں پر انڈیا کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا انتخابات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز انڈیا کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے