عالمی خبریں

’تبدیلی کا وقت آ چکا‘، برطانوی الیکشن میں لیبر پارٹی کی ’لینڈ سلائیڈ‘ جیت

جولائی 5, 2024

’تبدیلی کا وقت آ چکا‘، برطانوی الیکشن میں لیبر پارٹی کی ’لینڈ سلائیڈ‘ جیت

برطانیہ کے الیکشن میں لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنزرویٹیو کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جمعے کو نومنتخب وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ’قومی تجدید‘ کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ’تبدیلی کا وقت آ چکا۔‘

کنزریٹیو کے امیدوار اور سابق وزیراعظم رشی سونک نے اپنی جماعت کی شکست تسلیم کر لی ہے۔

برطانوی الیکشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق 650 میں سے 528 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے جہاں لیبر پارٹی نے 364 جیت لی ہیں۔

کیئر اسٹارمر کہتے ہیں کہ انتخابی فتوحات آسمان سے نہیں گرتی ہیں، وہ مشکل سے جیتی جاتی ہیں اور اس کے لیے سخت جدوجہد کی جاتی ہے، اور یہ صرف ایک بدلی ہوئی لیبر پارٹی ہی جیت سکتی ہے،” ۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ "آج ہم اگلا باب شروع کرتے ہیں،”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے