عالمی خبریں

سخت گیر سعید جلیلی کو شکست، ایران کے صدارتی الیکشن میں پزشکیان کامیاب

جولائی 6, 2024 2 min

سخت گیر سعید جلیلی کو شکست، ایران کے صدارتی الیکشن میں پزشکیان کامیاب

Reading Time: 2 minutes

ایران کے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق سخت گیر سعید جلیلی کو شکست دیتے ہوئے مغرب تک پہنچنے اور اسلامی جمہوریہ پر برسوں کی پابندیوں اور مظاہروں کے بعد ملک کے لازمی ہیڈ سکارف قانون میں نرمی پیدا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پزشکیان نے اپنی انتخابی مہم ایران کی شیعہ حکومت میں کوئی بنیادی تبدیلی نہ لانے کا وعدہ کیا تھا۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انتخابات میں پزشکیان کو ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ جبکہ سعید جلیلی کو ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ ملے۔

دل کے سرجن اور دیرینہ قانون ساز پزشکیان کے حامی طلوع آفتاب سے قبل تہران اور دیگر شہروں کی سڑک پر نکل آئے اور ان کی کامیابی کا جشن منایا۔

28 جون کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے کم ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔ ایرانی حکام نے طویل عرصے سے ملک کی شیعہ حکومت کی حمایت کی علامت کے طور پر ٹرن آؤٹ کی جانب اشارہ کیا تھا۔

ایران کی حکومت معیشت کو کچلنے والی برسوں کی پابندیوں، بڑے پیمانے پر مظاہروں اور تمام اختلاف رائے پر شدید کریک ڈاؤن کے بعد دباؤ کا شکار ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک بھر کے کچھ پولنگ مراکز پر معمولی قطاروں کی ویڈیوز نشر کیں۔
تاہم آن لائن ویڈیوز میں کچھ پولنگ سٹیشن کو خالی دیکھا گیا جبکہ دارالحکومت تہران میں کئی مقامات پر ہلکی ٹریفک اور سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

ایران میں صدراتی انتخاب علاقائی کشیدگی میں اضافے کے دوران منعقد ہوئے۔ اپریل میں ایران نے غزہ میں جنگ کے سلسلے میں اسرائیل پر اپنا پہلا براہ راست حملہ کیا تھا جبکہ لبنانی حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغی جیسے ملیشیا گروپس جنہیں تہران کی حمایت حاصل ہے، لڑائی میں مصروف ہیں اور حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

18 سال سے زیادہ عمر کے چھ کروڑ دس لاکھ سے زیادہ ایرانی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں سے تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ کی عمریں 18 سے 30 کے درمیان ہیں۔

ووٹنگ شام 6 بجے ختم ہونا تھی تاہم ٹرن آؤٹ کو زیادہ کرنے کے لیے اسے آدھی رات تک بڑھا دیا گیا۔

سابق صدر ابراہیم رئیسی جو مئی کے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان سے گئے، کو خامنہ ای کے حامی اور سپریم لیڈر کے طور پر ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے