صوابی میں بھائی نے تین بہنیں قتل کر دیں، دو نے چھپ کر جان بچائی
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک نوجوان نے اپنی تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق تہرے قتل کا یہ واقعہ صوابی کے قصبے زیدہ میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق گھر میں بہنوں اور بھائی میں تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بہنوں نے چھپ کر جان بچائی۔
صوابی کی میڈیکل ریسکیو ٹیم نے ماری جانے والی تین لڑکیوں کی لاشیں باچہ خان ہسپتال منتقل کیں جہاں اُن کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔
ماری جانے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال تک ہیں۔
Array