پاکستان

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

جولائی 31, 2024 < 1 min

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔

بدھ کی رات ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے لیٹر جبکہ پیٹرول 270 روپے لیٹر ہو گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے