پاکستان

لکی مروت میں پولیس کی فائرنگ، چار مقامی نوجوان ہلاک

اکتوبر 26, 2024 < 1 min

لکی مروت میں پولیس کی فائرنگ، چار مقامی نوجوان ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کی فائرنگ سے چار موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گئے۔

جمعے کو رات گئے لکی مروت بخمل احمدزئی پولیس کی فائرنگ سے زخمی چوتھا نوجوان بھی سٹی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مقامی نوجوان موٹرسائیکلوں پر بچکن احمدزئی سے تجوڑی محفل موسیقی کے لیے جا رہے تھے۔

مروت بیٹنی قومی تحریک کی چیئرمین انعام اللہ نے کہا ہے کہ تمام نوجوان نہتے تھے، نہ رکنے پر پولیس نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

ڈی ایس پی لکی مروت کے مطابق ایس ایچ تھانہ براگئی نے ناکہ لگایا تھا، موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے اشارے پر موٹرسائیکلوں کو واپس موڑا اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین موٹرسائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

مقامی شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے