اہم خبریں

ڈرگ لارڈ وکی گوسوامی سے ’شادی‘ اور 12 برس کا ’روحانی سفر‘، ممتا کلکرنی کا انٹرویو

دسمبر 21, 2024 2 min

ڈرگ لارڈ وکی گوسوامی سے ’شادی‘ اور 12 برس کا ’روحانی سفر‘، ممتا کلکرنی کا انٹرویو

Reading Time: 2 minutes

اپنے دور کی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 24 برس بعد اپنے ملک انڈیا واپس آںے کے بعد پہلے انٹرویو میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کو ایک انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے بتایا کہ انہوں نے ڈرگ لارڈ سمجھنے جانے والے وکی گوسوامی سے شادی نہیں کی تھی تاہم اُن سے تعلق کا اعتراف کیا۔

ماضی کی معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ برسوں وکی گوسوامی کی محبت میں گرفتار رہیں مگر سنہ 2016 میں سب ختم ہو گیا۔ اور اب گزشتہ آٹھ برس میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔

ممتا کلکرنی نے بتایا کہ وہ کبھی منشیات کے کاروبار سے منسلک نہیں رہیں۔ ’مجھے کس چیز کی کمی تھی جو یہ کام کرتی؟ میرے پاس اُس وقت دس نئی فلموں کی آفرز تھیں، جب بالی وڈ چھوڑا تو تین گھر اور دو گاڑیاں تھیں۔ مجھے کیا چاہیے تھا جو ایسا کچھ کرتی۔‘

ممتا کلکرنی جن کی عمر اب 52 برس نے اعتراف کیا کہ وہ وکی گوسوامی سے ملنے دبئی کی جیل اور اس کے بعد کینیا بھی دو سے تین بار گئیں۔

وکی گوسوامی اور اُن کو دوستوں کو امریکہ نے کینیا سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک کارروئی کے دوران حراست میں لیا تھا۔
ممتا کلکرنی نے انکشاف کیا کہ وہ روحانیت کے سفر پر تھیں اور اس میں بارہ برس گزرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں پیاز اور لہسن نہیں کھایا۔

انہوں نے کہا کہ جس پولیس افسر نے اُن کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کیا وہ بعدازاں خود ہی بھگوڑا یا مفرور ہو گیا اور آج کوئی بتا دے کہ وہ کہاں ہے۔ اس کو کہتے ہیں کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

خیال رہے کہ ممتا کلکرنی کے حوالے سے یہ خبریں عام تھیں کہ انہوں نے سنہ 2013 میں ڈرگ لارڈ قرار دیے جانے والے وکی گوسوامی سے شادی کر لی تھی اور فلموں سے دور ہوئیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے