پاکستان

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے دو ہلاک، دو اہلکار زخمی

مئی 11, 2025

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے دو ہلاک، دو اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس پر حملے میں دو اہلکار اپنی جان سے چلے گئے ہیں۔

اتوار کی شام پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں کی جان چلی گئی جبکہ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بظاہر پولیس موبائل وین کو ہدف بنایا گیا۔
موقعے پر موجود بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، اور شوائد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

رواں سال خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جبکہ جنوبی اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو تواتر کے ساتھ دہشت گرد عناصر نے ہدف بنایا ہے جس میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے