عالمی خبریں

صدر ٹرمپ خلیجی دورے پر سعودی عرب میں، سکیورٹی سے زیادہ کاروبار پر زور

مئی 13, 2025

صدر ٹرمپ خلیجی دورے پر سعودی عرب میں، سکیورٹی سے زیادہ کاروبار پر زور

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیل کی دولت سے مالامال خلیجی خطے کے چار روزہ دورے کے آغاز پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

اس دورے میں علاقائی سلامتی کے معاملات سے زیادہ اقتصادی معاہدوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے قطر جائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر صدر ٹرمپ کا استقبال کرنے والوں میں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور صدر کے ہمراہ وزیر جناب یاسر بن عثمان الرمیان شامل تھے۔

صدر کے طیارے سے باہر آنے کے موقع پر بینڈ نے دھنیں بجائیں اور اُن کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے